پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1300 پوائنٹس کمی کے بعد پھر نیا ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تاریخ ساز کاروباری دن کے بعد آج منفی رجحان بھی دیکھا جارہا ہے جبکہ آج ہی کے دن اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مندی سے ہوا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 114868 تک۔
تاہم، اس وقت بازار حصص میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جارہی ہے اور 100 انڈیکس نے 117000 پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا اور 100 انڈیکس 1867 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا تھا۔