خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر ضلع میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا، تاہم شدت پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اپریل 2026 کو خیبر ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کا  پاک فوج کی فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا خیرمقدم

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار