راحت فتح علی خان کا ڈھاکہ میں کنسرٹ، بنگلہ دیشی طلبا کے لیے ٹکٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان 21 دسمبر کو ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں ’ایکوز آف ریوولوشن‘ کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔

’اسپرٹس آف جولائی‘ کے پلیٹ فارم کے زیراہتمام ہونے والے اس کنسرٹ کا مقصد رواں برس جولائی۔اگست میں ہونے والے پرتشدد احتجاج میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔ ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی متاثرہ خاندانوں کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم ’شہدا میموریل فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان ڈھاکہ میں امدادی میوزک کنسرٹ میں مفت پرفارم کریں گے

بنگلہ دیش کے انقلاب میں طلبا کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے طلبا کو 16 فیصد سے لے کر 36 فیصد تک خصوصی رعایت دی جارہی ہے، اس پیشکش کا آغاز گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ کے ٹکٹس کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسٹیج کے قریب مخصوص جگہ کے لیے وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 10 ہزار بنگالی ٹکا ہے، وی آئی پی ٹکٹس خریدنے والے طلبا کو 16 فیصد رعایت دی جائے گی، جس کے بعد اس ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار 400 بنگالی ٹکا وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں عاطف اسلم کی آواز کا کمال، بنگلہ دیشی سامعین کا دھمال

پہلی قطار کے ٹکٹس کی قیمت 45 ہزار بنگالی ٹکا ہے، طلبا کے لیے یہ ٹکٹ 24 فیصد رعایت کے ساتھ 3420 بنگالی ٹکا میں دستیاب ہوگی۔ کنسرٹ کی جنرل ٹکٹ کی قیمت 2500 بنگالی ٹکا رکھی گئی ہے جو طلبا کے لیے 36 فیصد رعایت کے ساتھ 1600 بنگالی ٹکا میں دستیاب ہوگی۔

طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ کنسرٹ میں شرکت اور ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنی یونیورسٹی کے فراہم کردہ ای میل ایڈریسز کا استعمال کریں، آفیشل ای میل نہ رکھنے والوں کی معاونت کی جائے گی۔ ٹکٹ خریداری کے لیے خصوصی بوتھ ڈھاکہ کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں قائم کردیے گئے ہیں، طلبا آن لائن بھی ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتخابات کب ہوں گے؟ سربراہ نگران حکومت نے بتادیا

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹکٹوں کی فروخت 9 دسمبر کو شروع ہوچکی ہے اور یہ 19 دسمبر کی رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔ کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنے مقبول ترین گانے پیش کریں گے۔

بنگلہ دیشی بینڈز بشمول آرٹ سیل، چرکٹ، آفٹرمیتھ اور سلسہ بھی کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔ ان کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ مزید برآں، ریپ فنکار سیجان اور حنان بھی اس کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ میوزیکل پرفارمنس کے علاوہ، اس پروگرام میں جولائی انقلاب سے متعلق گرافٹی کی نمائش، اسٹیج ڈرامے، اور میسمرائزنگ واٹر زون جیسے دلچسپ اور رنگا رنگ زونز کی نمائش بھی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp