وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین سے صوبے کو کیا کچھ ملنے والا ہے؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن کا ٹیلی فون کوئی نہیں اٹھاتا ان کے سوشل میڈیا ٹائیگرز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کامیاب دورہ چین پر تلملا رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا، وہ پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہیں چین کے دورے کی دعوت ملی، چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹروکول دیا گیا، یہ حکومت پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا کامیاب دورہ چین، خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا، وہ اپنے دور میں سارا وقت ٹیلی فون کال کا انتظار کرتے گھروں کو چلے گئے، ان کے سوشل میڈیا ٹائیگرز وزیراعلیٰ پنجاب کے کامیاب دورہ چین پر تلملا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر تصاویر لگا کر پروپیگنڈا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تصاویر بنوا کر خوش ہوتے تھے، جاہلوں کی بستی میں کسی کو حقائق معلوم نہیں، یہ جاہل صرف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتے ہیں، ان جاہلوں کو معلوم نہیں کہ چین میں نظام حکومت پارٹی کے ذریعے چلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ بیجنگ، چینی کمپینیاں پاکستان میں کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی؟

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو بطور چیف آرگنائزر، نائب پارٹی صدر پروٹوکول دیا گیا، چینی پارٹی کے وائس چیئرمین کی مریم نواز سے آدھا گھنٹہ ملاقات شیڈول تھی، مریم نواز نے اپنے دورے میں چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ چین کے دوران مریم نواز کی سرمایہ کاروں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز تکلیف کے بغیر کیمو تھراپی سے علاج کی سہولت جلد پنجاب میں لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’او لگدی فارم 47 دی آ‘، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنقید کی زد میں کیوں؟

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین سے 700 بسوں کا پہلا بیڑا جلد پنجاب پہنچ جائے گا، اپنے دورے میں مریم نواز نے جنکو کمپنی کو پنجاب میں سولر پلانٹ لگانے کی تجویز دی اور کہا کہ پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، لاہور کو جدید اسمارٹ سٹی میں تبدیل کیا جائے گا، الیکٹرک بسوں کے لیے چارجنگ سسٹم جلد نصب کیا جائے گا، چینی میڈیکل کالجز میں طلبہ کی تعداد جلد بڑھائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp