وزیراعلیٰ مریم نواز کا کامیاب دورہ چین، خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو 8 روزہ کامیاب دورہ چین پر خراج تحسین پیش کرنے کے قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔

قرارداد استحکام پاکستانی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین دونوں ممالک کی دوستی کو نئی جہتوں سے متعارف کرانے کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کئی اہم معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط ہونا صوبے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی جانب اہم قدم ہے، پاور سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ہیلتھ، اسموگ کے تدارک سمیت متعدد منصوبوں پر پیش رفت لائق تحسین ہے۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چین سے عوامی مفاد کے لیے کامیاب مذاکرات صوبے بھر میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث ہوں گے،  یہ ایوان دعا گو ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں دورے کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیں۔

قرارداد کا عکس

شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے کے تمام مسائل پر گہری نظر اس دورے کی کامیابی کی کلید ثابت ہوئی، چینی کمپنیوں سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے معاہدوں سے ترقی کا نیا سورج طلوع ہوگا، استحکام پاکستان پارٹی اور پنجاب حکومت عوامی مفاد، معاشی ترقی اور استحکام کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ لاہور  پہنچنے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر چین کا 8 روزہ کامیاب دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے کا دورہ کیا، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی، مریم نواز نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کیے، مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل اسکول اور ہواوے ٹیکنالوجیز کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز شریف نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا، چائنہ کی حکمران جماعت کے اعلیٰ سطح وفود سے ملاقاتیں کیں، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا