پہلا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو  3 وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل  سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل  میچز کی سیریز کے  پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا تھا، جو پاکستان نے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر حاصل کرلیا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلا گیا، جہاں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کے بیٹر ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، انہوں نے اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے بھی لگائے۔

اس کے علاوہ ریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔۔

جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس کی 4 وکٹیں جلد گرگئیں، تاہم صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے گرین شرٹ کو سنبھالا دیا، صائم ایوب 109 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سلمان علی آغا 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے، بابر اعظم نے 23 اور نسیم شاہ نے 9 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ابرار احمد نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان نے کی، جبکہ اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp