پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی موجود تھے۔
نیب کی قانونی ٹیم کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد وکلا صفائی کل سے اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔
آج سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل جبکہ نیب کی ٹیم سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت کا زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
گزشتہ سماعت پر ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کے سوالات کے تحریری جواب داخل کروا دیے تھے۔