اداکار منیب بٹ کا مشترکہ خاندان میں تنازعات کے حل کے لیے مفید مشورہ کیا ہے؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور پاکستانی اداکار منیب بٹ اکثر اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں اپنے مداحوں کے ساتھ سوسل میڈیا پر بات کرتے رہتے ہپیں، ان کی شادی اداکارہ ایمن خان سے ہوئی ہے اور وہ اپنے خاندان کے لیے اپنی محبت اور اپنی زندگی کے حالات بارے بھی بہت کھل کر بات کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام گپ شپ میں گفتگو کرتے ہوئے مینب بٹ نے مشترکہ خاندان میں رہنے کے فائدے بیان کیے اور چند مفید مشورے بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل کیسے ہوئی؟

 انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں، انہیں کام کے لیے سفر کرنا پڑتا ہے، جب وہ سفر پر جاتے ہیں تو انہیں پیچھے اپنے بیوی بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیوں کہ وہ مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا ’آپ اپنے خاندان کے ساتھ اٹوٹ ہیں اور یہ مشترکہ خاندان کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے کہ آپ کام پر جائیں تو آپ کے گھر والے آپ کے بیوی بچوں کے ساتھ ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: فلائٹ میں روتے بچوں کو کیسے ہینڈل کرنا ہے؟ ایمن خان نے گُر کی بات بتادی

انہوں نے مشترکہ خاندانوں میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک اہم نکتہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیسا ہی وہ ہوتا ہے جو عام طور پر مسائل کا باعث بنتا ہے یا جب کچن ایک ساتھ ہوتا ہے تب بھی مسئلے ہوتے ہیں، لہذا کچن کو الگ کرنے سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک ساتھ رہتے ہوئے اپنی پسند کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان