امریکی ریاست اوہائیو میں نرسنگ ہوم میں رہائش پزیر خاتون نے اپنی 106ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا۔
اوہائیو کے نرسنگ میں اپنی 106 ویں سالگرہ منانے والی ایک خاتون نے اپنی طویل زندگی کا سہرا مثبت رویے اور فائر بال وہسکی کو دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟
اپنی 106ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فلورنس ہیکمین نامی خاتون نے کہا ’میں صرف لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور صرف ایک دن، یعنی آج کے بارے میں سوچتی ہوں کہ آج کیا کرنا ہے، بس اتنا ہی ہے۔’
فلورنس ہیکمین نے کہا ‘اگر آپ کو یہ ایک دن مل جاتا ہے تو ایک دن میں آپ نے یہی سوچنا ہے کہ مجھے آج کیا کرنا ہے۔ جب تک ہو سکے حرکت کرتے رہنا ہے، تو پھر آپ اگلے دن پر جاسکتے ہیں۔’
یہ بھی پڑھیں: 70 سالہ معمر خاتون نے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دوست، پڑوسی اور رشتہ دار بھی ان کی سالگرہ کی تقریب میں آئے ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
دوسری جانب نرسنگ ہوم کا کہنا ہے کہ فلورنس ہیکمین اب بھی اپنے دوستوں کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہیں اور اپنی پسندیدہ کھیلوں کی ٹیم سنسناٹی بینگلز کو اسپورٹ کرتی ہیں۔
فلورنس ہیکمین کو شراب پینے کی عادی ہیں، شراب سے محبت کی وجہ سے اسے ‘فائر بال فلو’ کا لقب دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟
مذکورہ خاتون کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر شراب بنانے والی ایک کمپنی نے اسے شراب کی اعزازی بوتلیں بھی تحفے میں دی تھیں، وہ اب امریکی ریاست اوہائیو کے علاقے لیولینڈ میں ٹریڈیشنز آف ڈیئر فیلڈ سینیئر رہائش پزیر ہیں جہاں انہوں نے اپنی 106 سال کی ہو گئیں۔