حکومت کے ساتھ مذاکرات، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی، اور حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر مشاورت کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو حکومت سے براہِ راست بات چیت سے گریز کا مشورہ، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر مشاورت ہوگی، جبکہ پنجاب کے ارکان اسمبلی پر دباؤ اور دھمکیوں کے معاملہ پر بھی غور ہوگا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات پر قانونی ٹیم بریفنگ دے گی، جبکہ 26 نومبر کے واقعہ کے بعد کی قانونی کارروائی پر گفت و شنید کی جائےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بالآخر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے مان گئی ہے اور عمران خان نے اس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم پہلے ہی مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جمعہ کو مصر سے واپسی کے بعد اجلاس ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے اتوار کی ڈیڈلائن دی جارہی ہے، لیکن اس دن تک تو صرف بات چیت کا آغاز ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف آن بورڈ، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک کا شوق ہے تو پورا کرلیں، ان کو اس میں ناکامی ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت آگے بڑھے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں امارات ایئرلائن کے آپریشنز کے 40 سال مکمل، پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کی یاد تازہ

سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر، مستقل رکنیت کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستان

نیوم نیچر ریزرو: سعودی عرب میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی بحالی کی نئی حکمتِ عملی

سعودی عرب کا نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول کیوں؟

امریکا میں غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، شکاگو میں مظاہرین اور وفاقی اداروں میں جھڑپیں

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے