پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو حکومت سے براہِ راست بات چیت سے گریز کا مشورہ، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے مذاکرات کرنے کی خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت سے مذاکرات میں شرط نہیں مطالبات رکھیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پارلیمانی پارٹی نے تجویز دی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو حکومت سے براہِ راست مذاکرات کی بات سے گریز کرنا چاہیے۔

ارکان نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کمیٹی کے ارکان اسپیکر کو مذاکرات کرنے کی اطلاع کردیں، اسپیکر کو بتادیا جائے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ اسپیکر کے ذریعے بات چیت کرنے سے اندازہ ہوسکے گا کہ حکومت سنجیدہ ہے یا نہیں۔

پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے تو پیش رفت بھی ہونی چاہیے، تاہم مذاکرات کی خواہش سے یہ تاثرنہیں جانا چاہیے کہ ہم مذاکرات کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اس وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، تاہم ابھی تک باضابطہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کی تردید

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت کھلے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں