چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو دن 11 بجے جوڈیشل کمیشن کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس سپریم کورٹ کانفرنس روم اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں جوڈیشل کمیشن رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیےکن ناموں پر غور کیا گیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کی صورت میں ہائیکورٹس کے ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں رولز میکنگ کمیٹی نے رولز کا ڈرافٹ مکمل کرکے جوڈیشل کمیشن کو بجھوا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp