جوڈیشل کمیشن اجلاس: پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیےکن ناموں پر غور کیا گیا؟

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 6 وکلا کے ناموں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں کلیم ارشد، فرح جمشید اور انعام اللہ خان شامل ہیں جبکہ وکلا میں جنید انور، مدثر امیر اور اورنگزیب شامل  ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ جواد احسان اللہ صلاح الدین اور صادق علی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ختم ہوگیا ہے اور اب سندھ ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا 6 دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی متوقع طور پر غور کیا جائے گا۔ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک کی جگہ نئے جج کی شمولیت کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ااج ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کے لیے گزشتہ روز 2 خطوط لکھے تھے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ایک خط چیف جسٹس اور دوسرا جوڈیشل کمیشن کو  لکھا تھا، جسٹس منصور علی شاہ نے رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں مہنگی قیمت کے باوجود پاکستانی آم کی مانگ میں مسلسل اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیرمعمولی سرگرمیاں، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے خدشات

10 کھلاڑیوں پر مشتمل انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کے دباؤ پر لائبریری سے 2 کتابیں اٹھا لی گئیں، 8 افسران معطل

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، وزیراعظم کا شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا حکم

ویڈیو

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟