چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
جمعرات کے روز پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کراچی میں بلاول ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو… pic.twitter.com/lYuA4S4FW0
— PPP (@MediaCellPPP) December 19, 2024
یہ بھی پڑھیں: ہر بچہ معیاری تعلیم کا مستحق ہے جو امن و ترقی کے لیے بھی ضروری ہے، برطانوی ہائی کمشنر
بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک، برطانیہ تجارتی اور سماجی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔