کامران غلام کی جارحانہ بیٹنگ، ایک روزہ کرکٹ میں کیریئر کی پہلی نصف سینچری بنالی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر کامران غلام نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کیریئر کی پہلی نصف سینچری بنالی۔

یہ بھی پڑھیں بابر اعظم کا اپنی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام کے لیے خصوصی پیغام

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔

کامران غلام چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز پر نصف سینچری جڑ ڈالی۔

یاد رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ’اب تو بابر اعظم پکے پکے ٹیسٹ ٹیم سے آؤٹ ہو جائیں گے‘ کامران غلام کی سینچری پر صارفین کے تبصرے

کامران غلام آخری اوور کی پہلی گیند پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی ساری ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟