افغانستان میں 2 ٹریفک حادثات، 52 افراد ہلاک، 65 زخمی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے صوبہ غزنی میں 2 مسافر بسوں کو حادثات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں طورخم حادثہ: امدادی سرگرمیاں 80 فیصد مکمل، آخری لاش بھی برآمد

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ غزنی میں کابل قندھار ہائی وے پر یہ حادثات پیش آئے، پہلا حادثہ شہباز گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جبکہ دوسری بس کو حادثہ مشرقی ضلع اندار میں پیش آیا۔

طالبان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وسطی افغانستان میں ایک ہائی وے پر ایندھن کے ٹینکر اور ٹرک کے درمیان 2 جان لیوا بس حادثات کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ نے بتایا کہ کابل قندھار ہائی وے پر 2 مہلک ٹریفک حادثات ہوئے، جن میں ہمارے 52 شہری ہلاک اور 65 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں

طالبان حکومت کے مطابق ٹریفک حادثات کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حادثے میں زخمی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب

امریکا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے سے قبل آگاہ کیا تھا: روس کا دعویٰ

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جاری

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس نہیں ہوسکیں گے

پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

27 ویں آئینی ترمیم کیا کچھ تبدیل کردے گی؟ وکلا کی رائے

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟