طورخم حادثہ: امدادی سرگرمیاں 80 فیصد مکمل، آخری لاش بھی برآمد

اتوار 23 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طورخم میں پاک افغان سرحد کے قریب پہاڑی تودے میں دبی ایک اور لاش بھی نکال لی گئی ہے، جس کے بعد اب اس جان لیوا قدرتی حادثہ میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

پاکستان کسٹمز اور لوکل کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ممکنہ طور پر ملبہ میں دبے ہوئے افراد کی تعداد 8 تھی، جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ برآمد کی جانے والی تمام لاشیں افغان شہریوں کی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر عبدالناصر نے بتایا کہ ملبے سے آخری لاش بھی نکالنے کے ساتھ  ہی ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن عید کے روز بھی جاری رہا۔ مجموعی طور پر 13 کنٹینروں پر مشتمل 20 ٹرکوں کی ریکوری کی گئی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام تقریبا 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ماندہ روٹ کلیئرنس آپریشن بھی بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا- جبکہ این ڈی ایم اے کی ہدایات پر جیولوجیکل سروے اف پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم بھی پیر کے روز جائے حادثہ کا دورہ کرے گی۔

’ٹیکنیکل ٹیم جائے حادثہ پر مزید کسی بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے یا کلئیرنس کے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی تاکہ اس کے مطابق پیشگی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔‘

یاد ہے کہ 18 اپریل کو طورخم بارڈر پر افغانستان کے انتظار میں کھڑے کینٹرز پر پہاڑی تودہ گر گیا تھا۔ جس میں مال بردار کینٹرز کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز دب گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

فرنچ اوپن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کے پالتو کتے کو بھی آفیشل ٹورنامنٹ کا کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا گرین سرمایہ کاری کی جانب بڑا قدم، ویسٹ ٹو انرجی پالیسی پر کام تیز

پاکستان رئیل اسٹیٹ کی بڑی کامیابی، ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز میں 2 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟