معروف بھارتی فلم ’شعلے‘ کے اے آئی ورژن نے تہلکہ مچا دیا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا بھر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چرچے ہیں جس کے ذریعے نیا خالص مواد بھی تخلیق کیا جا سکتا ہے اور پہلے سے موجود مواد کو من مرضی کے مطابق ڈھالا بھی جا سکتا ہے، اے آئی کے ذریعے ایسی ہی تبدیلیاں کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی فلم ’شعلے‘ کے ساتھ کی گئیں جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آئی سے تخلیق کردہ وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے فلم میں گبرسنگھ، ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے انہیں گلے سے لگا لیتا ہے، فلم میں جس ’ٹھاکر‘ یعنی سنجیو کمار کے ہاتھ کاٹ دیے تھے ان کے ہاتھ واپس آ گئے، بسنتی ڈاکوؤں کے بجائے کتوں کے آگے ناچتی ہے جبکہ جیا بچن جن کے ہاتھ میں ماچس کی تیلی ہے اور وہ لالٹین جلا رہی ہیں اس کی جگہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ آ جاتی ہے اور انہیں سگریٹ نوشی کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اسے طاقت کا غلط استعمال قرار دیا۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بہت خطرناک ہے۔

ایک صارف نے مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اے آئی کی جانب سے شعلے فلم کا بنایا گیا وہ ورژن ہے جسے وہ دیکھنا پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ 1975 میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘شعلے’ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں ‘گبر سنگھ’ کا مشہور کردار مرحوم اداکار امجد خان نے ادا کیا تھا، اس کردار سے اُنہیں دُنیا بھر میں خوب شہرت ملی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘