نادرا کا پینشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام کب نافذالعمل ہوگا؟

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نادرا کی جانب سے پینشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام، شناخت کی نئی ٹیکنالوجی 15 جنوری 2025 سے متعارف ہوگی۔ چہرے کی شناخت کی تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یا نادرا مراکز پر کرائی جا سکے گی۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے ہیڈ کوارٹرز میں بائیو میٹرک اور شناختی تصدیقی نظام میں بہتری سے متعلق امور پر ایک مشاورتی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں شناخت کی تصدیق میں درپیش مشکلات اور نادرا کی جانب سے ریگولیٹرز اور شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف

نادرا کی جانب سے نیا نظام انگلیوں کے مدہم نشانات والے بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو 15 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے شناختی تصدیق کے نظام کے تحت مختلف شعبوں کو پیش آنے والی مشکلات اور انہیں دور کرنے اور نظام میں جدت لانے کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انگلیوں کے مدھم نشانات والے شہریوں بالخصوص پینشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل