نیہا ککڑ کس پاکستانی گلوکار کی مداح؟

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی ۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پاکستانی مداحوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ گلوکارہ نے کہاکہ دنیا میں پتا نہیں کیوں پاکستان اور بھارت کو لے کر باتیں پھیلی رہتی ہیں، حالانکہ وہ جب کبھی بھی پاکستانی مداحوں سے ملی ہیں انہیں بہت پیار اور محبت ملی ہے۔

نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ وہ انڈین اور پاکستانیوں میں کوئی فرق نہیں سمجھتیں، انڈین اور پاکستانی بھائی بھائی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیار بڑھ جانا چاہیے اور سب کو ایک ہو جانا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

گلوکارہ نے پاکستانی گلوگار عاصم اظہر کا گانا ’تو جو نہ ملا‘ گنگنایا اور کہاکہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ واضح رہے کہ عاصم اظہر کے گانے پہلے ہی بالی ووڈ فلموں میں چل چکے ہیں۔

نیہا ککڑ بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہیں اپنی گائیکی کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے تقریباً تمام  گانے ہی سپر ہٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے