ملتان: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے 15لاکھ روپے کے عوض بیوی کو قتل کروادیا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان میں خاتون پروفیسر فیروزہ جمیل کو شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر 2 لاکھ روپے دے کر بے دردی سے قتل کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی شوہر کے ساتھ شادی ختم کرسکتی ہے، سپریم کورٹ

ملتان پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے 15 لاکھ روپے میں شوٹر کی خدمات حاصل کیں، شک سے بچنے کے لیے شوہر نے قتل کو ڈکیتی کی وارداد کے طور پر ظاہر کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ شادی شدہ جوڑا اپنے بچے کے ساتھ اپنی کار میں سفر کر رہا تھا، حملہ آور نے انہیں روکا اور خاتون پروفیسر جمیل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں کرائے کے قاتل شوہر اور ان کے 2 دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے قاتل کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے لیے اس نے 2 لاکھ روپے پیشگی فراہم کیے اور جرم مکمل ہونے کے بعد بقیہ 13 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیں:جائیداد کی خاطر معذور بیوی سے بچے چھین لینے والے شوہر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

یہ المناک واقعہ صنفی تشدد کی خطرناک حقیقت بیان کرتا ہے، جہاں بہت سی خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صنفی بنیاد پر تشدد نہ صرف ایک افسوسناک حقیقت ہے بلکہ ایک بڑا مسئلہ ہے جو ملک بھر میں لاکھوں خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور یو این ویمن ایجنسی کی نومبر 2024 میں شائع ہونے والی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 85,000 خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو لوگوں نے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دروازے پر دستک دینے کا نیا طریقہ جس نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا

رپورٹ کے مطابق 60 فیصد یعنی 51 ہزار سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں اپنے ساتھی یا رشتہ دار کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ اس کے برابر روزانہ 140 خواتین یا ہر 10 منٹ میں ایک خاتون کو ان کے قریب ترین افراد قتل کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے