بشریٰ بی بی نے 9 مئی کے 23 مقدمات میں اے ٹی سی میں سرنڈر کردیا

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے 23 مقدمات میں بشریٰ بی بی راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک نے 23 مقدمات میں درخواست ضمانتیں دائر کر دی ہیں۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت بھی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے، دوران سماعت استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

دوران سماعت مزید 6 ملزمان پر فرجرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرجرم عائد کی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp