جرمنی: کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے 2 افراد کو کچل دیا، 80 زخمی

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی میں ایک تیز رفتار کار سے کچل کر 2 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حادثے میں ذمہ دار ملزم کو گرفتار کرلیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق میگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے سینکڑوں لوگوں کو کچل دیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی میگڈے برگ کی ایک مارکیٹ میں شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا، یہ گاڑی ایک سیاہ بی ایم ڈبلیو تھی۔

مزید پڑھیں: اُلو بھی کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچ گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کردیا گیا، میگڈے برگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے عارضی خیمے لگائے گئے ہیں یہاں کئی زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp