بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بشریٰ بی بی نے خود کو انسداد دہشتگردی عدالت میں سرنڈر کردیا۔ 9 مئی کے 23 اور دیگر مقدمات میں راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوگئیں۔ عدالت نے 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تفیشی آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیے۔

بشری بی بی نے 9 مئی کے 23 مقدمات میں خود کو انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ بشریٰ بی بی کے وکلا نے 9 مئی کے 23 اور دیگر 9 مقدمات میں درخواست ضمانتیں دائر کیں۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو 13 جنوری تک 24 اور 27 نومبر کے احتجاج میں کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے تمام 32 مقدما ت میں تفیشی آفیسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp