مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان، مگر کہاں؟

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ میں اضافہ متوقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں 23 دسمبر سے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے این ای او سی (نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر) نے آئندہ ہفتے کے دوران موسمی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستا ن میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک اور سر رہے گا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 21 تا 26 دسمبر موسم سرد اور خشک جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: مغربی ہواؤں کے داخلے کیساتھ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ سموگ سے متاثرہ علاقوں میں عوام گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری کے پیش نظر سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp