9 مئی کے منصوبہ سازوں کی گرفت تک سزاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، خواجہ آصف

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو سزا دینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے جب تک 9 مئی کے منصوبہ ساز گرفت میں نہیں آجاتے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ’آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، سانحہ 9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنا یا گیا، ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے قانون جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوگا، ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا، اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ آج آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 9 مئی سانحے کے 25 ملزمان کو سزائیں سنادی ہیں، یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں، سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp