ہالی ووڈ فلم ’سپرمین‘ نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 19 دسمبر کو جاری کیے گئے فلم ’سپرمین‘ کے ٹریلر نے ڈی سی اور وارنر برادرز کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ اسٹوڈیو اور سپر ہیرو فرنچائز دونوں کے لیے تیزی سے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپرمین کی پہلی فلم پر مبنی کامک بک 6 ملین ڈالر میں فروخت
ڈی سی اسٹوڈیوز کے سی ای او جیمز گن نے فلم شائقین اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو سراہنے پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے کردار ’کرپٹو‘ (سپر ڈاگ) کو لوگوں نے بے حد پسند کیا، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر کو 250 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا اور اس کی 100 ملین پوسٹس شیئر کی گئیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی نئی سپرمین فلم 11 جولائی 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ڈیوڈ کورنسویٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں نکولس ہولٹ، ریچل بروسناہن اور ماریا گیبریلا ڈی فاریا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا پوری فلم کیسے دیکھیں گے‘، سنگھم اگین کے ٹریلر پر صارفین کے تبصرے
فلم کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ فلم مشہور سپر ہیرو فرنچائز ’سپرمین‘ کو ایک نئی توانائی بخشے گی۔ ٹریلر کی زبردست کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ شائقین بڑی اسکرین پر سپرمین کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔