حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے معاملات آگے نہ بڑھ سکے

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر معاملات آگے نہ بڑھ سکے، اسپیکر ایاز صادق سہولت کاری کے لیے تیار ہیں لیکن ابھی تک فریقین میں سے کسی نے باضابطہ طور پر ان سے رابطہ نہیں کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کو پیشکش کی تھی کہ وہ فریقین کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کل تک ہمارے مطالبات پر پیشرفت نہ ہوئی تو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کردوں گا، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، لیکن تحریک انصاف کی جانب سے نامزد مذاکراتی کمیٹی کے نام اسپیکر کو نہیں دیے گئے، دوسری جانب حکومت تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دے سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی بالآخر حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے مان گئی ہے اور عمران خان نے اس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تاہم دوسری جانب حکومت ابھی تک مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دے سکی، عمران خان نے کل (22 دسمبر) تک کی ڈیڈلائن دی ہوئی ہے کہ اگر اس روز تک ہمارے دو مطالبات پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو بیرون ملک پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید مؤخر

عمران خان نے حکومت کے سامنے دو اہم مطالبات رکھے ہیں جن میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی و 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟