حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید مؤخر

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے رواں ہفتے بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جس کے بعد سول نافرمانی کی تحریک کو مزید 10 روز کے لیے موخر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پارٹی قیادت کو ٹکراؤ کے بجائے سیاسی مذاکرات کرنے کی تجویز دی ہے، شاہ محمود قریشی

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا، جس کے بعد پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو اس مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی یقین دہانی مقتدرہ کی جانب سے کروائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیڑھ گھنٹے تک سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو آگاہ کیا کہ انہیں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق یقین دہانی کروائی گئی ہے جو کہ رواں ہفتے ہی تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مذاکرات کے باضابطہ آغاز تک سول نافرمانی کی تحریک کو مزید مؤخر کیا جائے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کو سول نافرمانی کی تحریک وقتی طور پر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مقتدرہ کی مذاکرات سے متعلق سنجیدگی کو دیکھنے کے لیے سول نافرمانی کی تحریک کو مزید ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 15 دسمبر کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی تجویز پر ایک ہفتے کے لیے اسے مؤخر کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ہفتے تک مذاکرات پر مثبت پیشرفت متوقع ہے، علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار 22 دسمبر کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کرنا تھا، تاہم وزیراعلیٰ علی امین اور شاہ محمود کی مشاورت کے بعد اسے مزید مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز