موٹروے پر کلرکہار کے قریب آگ بھڑکنے کے باعث بس مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تاہم مسافروں اور عملہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کلرکہار کے قریب بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
یہ بھی پرھیں: حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس کا انوکھا نسخہ
موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
موٹر وے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی، بس میں 49 مسافر سوار تھے، سب محفوظ رہے لیکن بس جل کر خاکستر ہو گئی، آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، حیران کُن طور پر 3 دن قبل بھی کلر کہار کے قریب ہی ایک اور مسافر بس جلی تھی، اس میں بھی آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ pic.twitter.com/ndhFUCg8n4
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) December 22, 2024
بس رحیم یار خان سے اسلام آباد جارہی تھی اور اس میں 49 مسافر سوار تھے۔ قبل ازیں، 19 دسمبر کو فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی بس میں بھی کلرکہار کے قریب اچانک آگ لگی اور پوری بس جل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا گلگت تا اسکردو موٹروے بننے جارہی ہے؟
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 36 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ اس حادثے کی وجہ بھی شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔













