حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس کا انوکھا نسخہ

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھوٹکی میں موٹر وے  ایم 5 کے سکھر ملتان سیکشن پر حادثات کو روکنے کے لیے موٹروے پولیس نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ رات کے وقت منہ دھولیا کریں تاکہ دوران ڈرائیونگ ان کا آنکھ نہ لگ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پولیس نے کہا کہ دوران ڈرئیونگ ڈرائیوروں کے سو جانے کی وجہ سے حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔ خاص طور پر رات کے وقت سفر کے دوران ڈرائیوروں کو منہ دھونے کی ترغیب دینے سے پولیس کا مقصد ان واقعات کو کم کرنا اور تمام گاڑیوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے.

پاکستان میں موٹر ویز شہروں کو جوڑنے کے لیے بہت اہم ہیں جہاں روزانہ متعدد تجارتی اور نجی گاڑیاں سفر کرتی ہیں۔ تاہم وہاں حادثات تشویش کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

کتنے فیصد حادثات ڈرائیوروں کو اونگھ آجانے سے پیش آتے ہیں؟

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے حالیہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے پر 43.42 فیصد حادثات ڈرائیورز کے اونگھنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کیا گلگت تا اسکردو موٹروے بننے جارہی ہے؟

مزید برآں لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا 27.63 فیصد حادثات کا سبب بنتا ہے جب کہ 14.47 فیصد حادثات ٹائر پھٹنے یا پہیوں کے دیگر مسائل کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں

تھکاوٹ سے متعلق حادثات سے مزید نمٹنے کے لیے حکام ہر 2-3 گھنٹے میں وقفے لینے، وافر پانی پینے اور اینٹی ڈوزنگ ڈیوائسز استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا افغان شہریوں کو کانگو یا طالبان کے زیرِ کنٹرول افغانستان واپس بھیجنے پر غور کر رہا ہے

اقوام متحدہ کی وارننگ، چرنوبل کے قریب فوجی کارروائیاں تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں

ایران کا اصل امتحان جنگ کے بعد ہوگا

اسپیس ایکس اور پاکستانی نژاد ماہر کی اے آئی کمپنی کا معاہدہ، 60 ارب ڈالر میں خریداری کا امکان

فرانس اور پولینڈ کی روس کے خلاف جوہری مشقوں کی تیاری، کشیدگی میں اضافے کا خدشہ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ایران کا اصل امتحان جنگ کے بعد ہوگا

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج