پاکستان جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم ٹرف پر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ ہوم ون ڈے سیریز میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔

3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 35 رنز سے شکست دیکر تاریخی وائٹ واش کیا ہے۔

سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 271 رنز بنا کر 42 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، تاہم بارش رکنےکے بعد جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 37 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا

پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے یہ سنگ میل 94 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے حاصل کیا۔

اس کے علاوہ محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 52، سلمان آغا نے تیز ترین 48 اور طیب طاہر نے 28 رنز اسکور کیے۔ جبکہ عبداللہ شفیق اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:عبداللہ شفیق پھر صفر پر آؤٹ، 2 بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیے

جنوبی افریقہ کی جانب سے رابادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مارکو جانسن اور فوٹیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 308 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 42 اوورز میں ہی 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سفیان مقیم نے 4 وکٹیں لے کر وائٹ واش کو یقینی بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے