پاکستان میں 9 مئی 2023 کو ہوئی ہنگامہ آرائی میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے الزام میں فوجی عدالت سے 25 افراد کو ملنے والی سزاؤں پر یورپی یونین کا اظہار تشویش۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے 25 مجرموں کا مستقبل کیا ہوگا؟
یورپی یونین نے پاکستان میں فوجی عدالت کی جانب سے 25 شہریوں کو سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی نظرمیں ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم سمجھا جاتا ہے جو پاکستان نے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے تحت قبول کیے ہوئے ہیں‘۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو‘۔
یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق ’اسی آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا گیا ہے اسے عام بھی کیا جائے گا‘۔
یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلامیے کے مطابق یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (GSP+) کے تحت پاکستان سمیت استفادہ کرنے والے ممالک نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول ICCPR کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ GSP پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 21 دسمبر کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 افراد کو فوجی عدالت کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔ سزا پانے والوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں۔ یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں۔ سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔
سزا پانے والے 25 ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید با مشقت
2۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد کو 10 سال قید با مشقت
3۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجا محمد احسان ولد راجا محمد مقصود کو 10 سال قید با مشقت
4۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید با مشقت
5۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید با مشقت
یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت، پی ٹی آئی کو جھٹکا، عمران خان شدید برہم
6۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید با مشقت
7۔ چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو 7 سال قید با مشقت
8۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو 6 سال قید با مشقت
9۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو 4 سال قید با مشقت
10۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو 2 سال قید با مشقت
11۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید با مشقت
12۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو 10 سال قید با مشقت
13۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید با مشقت
14۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابر کو 10 سال قید با مشقت
15۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10 سال قید با مشقت
16۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر کو 6 سال قید با مشقت
17۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید با مشقت
18۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو 3 سال قید با مشقت
19۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث،محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید با مشقت
20۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کو 2 سال قید با مشقت
21۔ آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو 2 سال قید با مشقت
22۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمد کو 10 سال قید با مشقت
23۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید با مشقت
24۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10 سال قید با مشقت
25۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو 10 سال قید با مشقت