اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے۔ مذاکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کا مل بیٹھنا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:http://’جمہوریت میں مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں‘ مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا ان کیمرہ اجلاس جاری
ایزا صادق کے مطابق جمہوریت میں مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں۔ یہ ملک ہمارا اور ہمیں عوام نے منتخب کرکے اپنے مسائل کے حل کے لیے بھیجا ہے۔
مذاکرات جاری
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔
عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کو اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان 24 کروڑ عوام کا منتخب ادارہ ہے اور عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ بطور عوامی نمائندے ہم نے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین خوشگوار تعلقات سے ملک کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ لکھا جا رہا ہے‘
ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہے۔
وزیراعظم کا شکر گزار ہوں
اسپیکر نے حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کو مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے کمیٹی بنادی ہے، حکومت کی سنجیدگی دیکھیں کہ سینیئر ممبران کمیٹی کا حصہ ہیں۔
نیوٹرل رہ کر سہولت کاری کرنا چاہوں گا
انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے سہولت کاری ہے، فیصلہ فریقین نے خود کرنا ہے، دونوں اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے اور ان پر بات ہوگی۔ میں نیوٹرل رہ کر سہولت کاری کرنا چاہوں گا، اللّٰہ پاکستان کے لیے بہتر کرے اور مشکلات حل کرے۔ پاکستان کی خاطر مذاکرات ہورہے ہیں۔