کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقاتیں ایک معمول کی بات ہوتی ہیں اور مولانا سے بھی رابطہ برقرار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے اور صوبے میں پارٹی کے سب سے زیادہ منتخب نمائندے اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کا خیبرپختونخوا میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبرپختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جو شخص ایک بار تحریک انصاف سے الگ ہو جائے، اس کی واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ