حکومت نے پی ٹی آئی کا کون سا اہم مطالبہ مان لیا؟

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم مطالبہ مان لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج حکومت سے ہمارے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ابتدائی ملاقات تھی، ہم نے حکومت سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے اور ڈی چوک واقعے پر سینیئر ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم سے اگلی ملاقات آئندہ سال 2 جنوری کو ہوگی۔

 

یاد رہے کہ پیر کے روز اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز کی زیرصدارت حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں حکومت کی جانب سے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنااللّٰہ، نوید قمر، راجا پرویز اشرف، فاروق ستار نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے سیاستدان اکٹھے ہوں‘، ن لیگ کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت

اپوزیشن کی جانب سے اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ ناصر اقبال نے شرکت کی، دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات میں اپوزیشن کی کمیٹی میں شامل اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp