کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، پیپلز پارٹی سب سے آگے، جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر

پیر 16 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حیدر آباد ڈویژن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں۔

نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مکمل، پیپلز پارٹی سب سے آگے، جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔

ان کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جب کہ 10 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے، ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا چیئرمین پینل بلا مقابلہ جیت چکا ہے۔

ضلع ملیر میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی کا ضلع ملیر 3 ٹاؤن اور 30 یونین کونسلز (یو سیز) پرمشتمل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی 20 یو سیز پر کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی ملیر سے 4 یو سیز پرکامیاب ہوئی۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 یو سیز پر کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن 2 یو سیز پر کامیاب ہوئی، ایک یو سی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

کراچی کے ضلع جنوبی کا مکمل نتیجہ

کراچی کے ضلع جنوبی میں 26 میں سے 15 یونین کونسلز پر پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔

لیاری کی 13 میں سے 11 نشستیں پی پی کے نام، پی ٹی آئی ایک پر کامیاب
لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہے۔

صدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

ضلع وسطی میں جماعت اسلامی کامیاب
کراچی کے ضلع وسطی میں جماعت اسلامی واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے، یہاں جماعت اسلامی نے 42 میں سے 39 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جماعت اسلامی گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں تمام 16یو سیز پرکامیاب ہوئی ہے جب کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں7 اور نیوکراچی ٹاؤن میں 10 یوسیز جماعت اسلامی کے نام رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی ضلع وسطی میں 3 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ضلع شرقی میں بھی جماعت اسلامی آگے

ضلع شرقی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق جماعت اسلامی 22 یوسیز کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ پیپلز پارٹی 14 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، یہاں تحریک انصاف 7 یوسیز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

چنیسر ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے4 ، پیپلز پارٹی نے 3 اور پی ٹی آئی نے ایک یوسی جیتی ہے، جناح ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے 7، تحریک انصاف نے 4 یوسیز جیتی ہیں، گلشن ٹاؤن میں جماعت سلامی نے 6 یوسیز جیتی ہیں جب کہ 2 یوسز پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں، صفورا ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے 5 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 3 یوسیز پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں،پیپلزپارٹی نے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں 6 یوسیز جیتی ہیں جب کہ 2 یوسیز پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی فائرنگ واقعہ: حملے میں ملوث شخص کے بھارتی ہونے کا انکشاف

پی ٹی آئی سوشل میڈیا مہم کے پیچھے غیرملکی کمپنیاں اور فیک اکاؤنٹس ملوث ہیں، طلال چوہدری

پاور ڈویژن کی کاوشیں: بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی

عمران خان کی جیل سے وائرل تصویر، علیمہ خان نے تصدیق کردی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

پاؤں سے پینٹنگز بنانے والی گلگت بلتستان کی باہمت فنکارہ زہرا عباس کی بے مثال کہانی

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی