وزیراعظم نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لے کر ہی مذاکراتی کمیٹی بنائی ہوگی، رانا ثنااللہ

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی ہے، اس سے قبل انہوں نے ضرور نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ہونے والی مذاکراتی نشست میں پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں، جس کے بعد ہم نے انہیں کہا ہے کہ تحریری شکل میں ہمیں اپنے مطالبات پیش کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی مذاکرات کی پہلی نشست: حکومت کے گلے شکوے، اپوزیشن کا عمران خان سے ملاقات کرانے پر زور

انہوں نے کہاکہ 10 سال بعد حکومت اور اپوزیشن ایک میز پر بیٹھی ہیں جو خوش آئند ہے، 2014 کے دھرنوں سے لے کر اب تک ملک میں کوئی دن خیر کا نہیں گزرا۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف ایک میز پر نہ بیٹھ سکیں، لیکن 2011 کے بعد سے یہ ہورہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اگر پی ٹی آئی کے خلاف 200 مقدمات درج کیے ہیں تو انہوں نے بھی 250 مقدمات درج کیے تھے، یہ تو ہمیں ختم کرنے کے لیے زور لگا رہے تھے لیکن ہم نے اس نیت سے کچھ نہیں کیا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ قوم ایک آئین پر متفق ہے اور سبھی اس کو مانتے ہیں، 2 جنوری کو پی ٹی آئی کی تحریری چیزیں سامنے آئیں گی تو پھر بات چیت آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے پی ٹی آئی کا کون سا اہم مطالبہ مان لیا؟

واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے درمیان آج مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی اور 9 مئی و 26 نومبر پر کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہیں گے، شرجیل میمن

بھارت نہیں گئے تو بنگلہ دیش کے پوائنٹس ضائع؟ آئی سی سی کی دھمکی منافقت قرار

نائجیریا میں مسلح گروہوں کا خونریز حملہ، 30 سے زائد افراد ہلاک

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟