بھارت نہیں گئے تو بنگلہ دیش کے پوائنٹس ضائع؟ آئی سی سی کی دھمکی منافقت قرار

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور آج اپنی ٹیم کے تحفظات سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے اور بھارت جانے سے انکار پر بنگلہ دیش کو پوائنٹس کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر آئی سی سی کی سخت تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا صارف سلیم خالق نے لکھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیا تو آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن اب جب بنگلہ دیش نے بھارت کے بارے میں یہی بات کی تو ان کی درخواست کیوں مسترد کی گئی؟

 انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ بھارت نہ گئے تو پوائنٹس کھو دیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انگلینڈ یا آسٹریلیا کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جاتا؟

دوسرے صارف سہیل عمران نے کہا کہ آئی سی سی نے کبھی بھارت سے نہیں کہا کہ پاکستان کا دورہ کریں یا پوائنٹس کھو دیں تو پھر بنگلہ دیش پر دباؤ کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ یہ دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ جب بھارت پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرتا ہے تو حکومت کی ہدایت کو قبول کیا جاتا ہے لیکن جب بنگلہ دیش یہی کہتا ہے تو اسے رد کر دیا جاتا ہے، اور آئی سی سی کی مستقل مزاجی ہمیشہ کمزور رہی ہے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ جب بھارت کہتا ہے کہ ہم پاکستان نہیں کھیلیں گے تو چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کچھ حد تک دبئی منتقل کر دیے جاتے ہیں۔ جب بنگلہ دیش کہتا ہے کہ ہم بھارت میں نہیں کھیلیں گے تو آئی سی سی کہتا ہے کہ پوائنٹس ضائع ہو جائیں گے۔ مزید منافقت کی مثال کیا ہو سکتی ہے؟

تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ آئی سی سی کبھی بھی غیر جانبدار نہیں رہا لیکن اس بارے میں کوئی کچھ نہیں کہتا کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اسے کون چلاتا ہے۔

بعد ازاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے بی سی بی کے تحفظات کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ بی سی بی نے میڈیا میں گردش کرنے والی الٹی میٹم کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آئی سی سی کی کمیونیکیشن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بی سی بی نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی