ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 15 اپریل بروز ہفتہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا موسمی نظام 15 اپریل کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو مغربی اور وسطی حصوں میں پھیل جائے گا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور باجوڑ، گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر، آزاد جموں وکشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور، پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
17 اور 18 اپریل کو کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، زیارت، سبی، نصیر آباد، خضدار، قلات اور مکران میں بارش اور گرد و غبار کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے ۔
پنجاب میں ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، بہاولنگر، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، سرگودہا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
متاثرہ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور درمیانے سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔