پاکستان کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سیف اللہ جنید نے اپنی شادی کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس اپنے بھائیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔ ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر وسیم بادامی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا وہیں اپنے والد کی شادیوں پر بھی بات کی اور بتایا کہ جنید جمشید نے کل 3 شادیاں کی تھیں۔
بابر جنید نے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کے علاوہ جنید جمشید کی 2 بیویاں اور تھیں جن میں سے 1 کا انتقال والد کے ساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 4 بہن بھائی ہیں اور ان کی والدہ کے علاوہ دیگر دونوں بیویوں سے جنید جمشید کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 52سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے














