منشیات اسمگلر سنیل یادیو کا قتل، ذمہ داری کس نے قبول کی؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات اسمگلر سنیل یادو کو کیلیفورنیا امریکا میں گولی مار کر قتل کر دیا ہے جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منشیات اسمگلر سنیل یادیو کو 2 دن قبل لارنس بشنوئی کے شوٹروں نے کیلیفورنیا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ مسلح حملہ آور ان کے گھر میں گھس گئے تھے اور امریکا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا نے سوشل میڈیا پر ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے کتنی رقم کا مطالبہ کیا؟

لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ جانے جانے والے روہت گودارا اور گولڈی برار نے ایک بیان میں کہا ہے’ ہم اس قتل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں‘۔  انہوں نے مزید کہا کہ سنیل یادو نے ہمارے بھائی انکت بھدو کا انکاؤنٹر میں مارنے کے لیے پنجاب پولیس کی مدد کی تھی اور ہم نے اس کا بدلہ لے لیا ہے۔ انکت بھادو کی انکاؤنٹر میں موت میں اس کا نام سامنے آنے پر سنیل یادو ملک سے فرار ہو گیا تھا اور امریکا میں ہمارے بھائیوں کے بارے میں معلومات بانٹ رہا تھا۔

واضح رہے کہ منشیات سمگلر سنیل یادو راجستھان میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، سنیل یادو کو پاکستان کے راستے بھارت میں منشیات پہنچانے کے لیے جانا جاتا تھا اور اس کا نام 300 کروڑ روپے کی منشیات کی ضبط شدہ کھیپ سے متعلق ایک کیس میں بھی آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی