پاکستان کے اسٹار بولر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے جنوبی افریقہ میں کھیلے ہونے والے 2 ٹیسٹ میچز کو خیر باد کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ’فارچیون باریشال‘ کے ساتھ معاہدہ
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل پریشر کم کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حال ہی جنوبی افریقہ کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے بی پی ایل فرنچائز کی جانب سے منافع بخش پیشکش موصول ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران اپنی فٹنس کا خیال بہتر طور پر رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
شاہین آفریدی کا یہ فیصلہ آئندہ سال (فروری-مارچ) پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں مکمل طور پر فٹ رہنے کے لیے حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔