نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے سزائے موت کے مجرموں کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کرنے پر منتخب پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صدر بنتے ہی محکمہ انصاف کو سزائے موت کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم جاری کریں گے۔
سزائے موت پر عمل درآمد ضروری
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی شہریوں کو قاتلوں سے بچانے کے لیے سزائے موت پر عمل درآمد ضروری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکا میں لا اینڈ آرڈر کو بحال کریں گے۔
ڈنلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ امریکا میں سزائے موت کے 40 قیدی موجود تھےم جن میں 37 کی سزائیں صدر بائیڈن نے عمر قید میں تبدیل کر دی ہیں، اب سزائے کےصرف 3 قیدی باقی ہیں جو قتل عام کے جرم میں سزاؤں کے منتظر ہیں۔