بابر اعظم کا مسلسل چوتھے برس عالمی نمبر ون بلے باز کا اعزاز برقرار

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بابر اعظم کی جانب سے اپنے اعزاز کا دفاع، سال کے اختتام پر مسلسل چوتھی بار عالمی نمبر ون بلے باز کا اعزاز برقرار۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے مہندرسنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم مسلسل چوتھی بار عالمی نمبر ون بلے باز کے طور سال کا اختتام کر رہے ہیں۔

پاکستان کے نمبر ون بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم 2021 میں پہلی بار دنیا کے نمبر ون بلے باز کے طور پر سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔

بابراعظم کی اس کامیابی کو گزشتہ سال 2023 میں اس وقت دھچکا لگا تھا، جب کچھ وقت کے لیے بھارتی بلے باز شبمن گِل نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، تاہم اسی برس بھارتی بلے باز شبمن گِل کی مسلسل ناقص کارکردگی نے انہیں تنزلی کی طرف دھکیل دیا، نتیجتاً بابر اعظم ایک پھر سے نمبر ون بیتر کے طور پر سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

اب جب کہ رواں برس 2024 رخصت ہونے کو ہے، بابر اعظم اس برس کا اختتام اس طور کر رہے ہیں کہ وہ مسلسل چوتھے برس عالمی نمبر ون بلے باز کے اعزاز کا دفاع کیے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp