بابراعظم نے مہندرسنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے اہم ریکارڈ چھینتے ہوئے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں  بابراعظم نے  نصف سنچری اسکور کی، مجموعی طور پر 21 اننگز کے بعد انہوں نے نصف سنچری بنائی ہے، اس میچ میں بابراعظم نے 95 گیندوں پر 73 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کون سا اہم سنگ میل عبور کرنے والے ہیں؟

اس اہم اننگز کے ساتھ ہی بابراعظم نے انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو انہوں نے سینا ممالک (جنوبی افریقا، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کی بڑی ٹیموں کے خلاف بنایا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے ان 4 ممالک کے خلاف تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابراعظم نے 39 نصف سنچریوں کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی  کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہی دوسرے ٹی20 میچ میں اپنے کیریئر کے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹر کرس گیل کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بابراعظم آرام نہیں کر رہا بلکہ جینا حرام کر رہا ہے’

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی20 انٹرنیشنل میں  13 ہزار 415 رنز  بنا رکھے ہیں، بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 11 ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے 11 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، جبکہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں