پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی لگن، کامیابیوں اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نظرثانی شدہ کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس بی کے مطابق نئی پالیسی حال ہی میں پی ایس بی کی 31 ویں بورڈ میٹنگ کے دوران منظور ہوئی ہے جس کے تحت میڈل جیتنے والوں اور ان کے کوچز کے لیے مالی مراعات متعارف کرائی گئی ہیں ۔
10 ملین کا انعام
نئی پالیسی کے مطابق انفرادی ایونٹس کے لیے سمر اور ونٹر اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والوں کے لیے 10 ملین، چاندی کے لئے 7.5 ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 5 ملین روپے کے انعامات دییے جائیں گے۔
ایشین گیمز
اسی طرح ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والےکھلاڑیوں کے لیے 5.7 ملین، چاند ی کے لیے 5 ملین روپے اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والوں کے لیے 3 ملین روپے کے انعامات ہوں گے۔
کامن ویلتھ گیمز
کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 ملین ، چاندی کے لئے 3ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین روپے ہے۔
اسلامک سولیڈیٹری گیمز
اسلامک سولیڈیٹری گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 ملین، چاندی کے لیے 3 ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین روپے ہے۔
ایشین انڈور اور مارشل آرٹس گیمز
ایشین انڈور اور مارشل آرٹس گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین، چاندی کے لیے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 لاکھ روپے ہے۔
ساؤتھ ایشین گیمز
ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک ملین، چاندی کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ روپے ہے۔
یوتھ ایونٹس
یوتھ ایونٹس میں سمر اور ونٹر یوتھ اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لیے 5 ملین، چاندی کے لیے 3 ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین روپے ہے۔
ایشین اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز
ایشین اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2ملین ، چاندی کے لئے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے5 لاکھ روپے ہے۔
عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ
عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ (سالانہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 ملین، چاندی کے لیے 3 ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین روپے ہے۔
ایشین چیمپئن شپ
ایشین چیمپئن شپ (سالانہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین، چاندی کے لیے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 لاکھ روپے ہے۔
جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ
جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ (سالانہ)میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 لاکھ، چاندی کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک لاکھ روپے ہے۔
پیرا اسپورٹس ایونٹس
پیرا اسپورٹس ایونٹس میں پیرا کیٹگریز میں مقابلہ کرنے والے ایتھلیٹس کو وہی نقد انعامات ملیں گے جو کہ باقاعدہ کھیلوں کی تقریبات میں حاصل ہوتے ہیں۔
خصوصی اولمپک ورلڈ گیمز
خصوصی اولمپک ورلڈ گیمز (2 سالہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ ، چاندی کے لیے 3 لاکھ اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 2 لاکھ روپے ہے۔
بلائنڈ اسپورٹس ایونٹس
بلائنڈ اسپورٹس ایونٹس میں آئی بی ایس اے ورلڈ گیمز (4 سالہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین ، چاندی کے لیے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 لاکھ روپے ہے۔
ڈیف اسپورٹس ایونٹس
ڈیف اسپورٹس ایونٹس میں ڈیف اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین، چاندی کے لیے ایک ملین اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 لاکھ روپے ہے۔
قومی مقابلے
قومی مقابلوں کے انفرادی ایونٹس میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لیے ایک ملین، چاندی کے لیے 5 لاکھ اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
ٹیم ایونٹس
ٹیم ایونٹس میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 5 لاکھ، چاندی کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک لاکھ روپے ہے۔
کوچز کے لیے انعام
تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو کم از کم چھ ماہ تک تربیت دینے والے کوچز کو انفرادی ایتھلیٹ کے ایوارڈ کا 30 فیصد اور ٹیم کے ایوارڈ کا 50فیصد (اگر قابل اطلاق ہو تو متعدد کوچز کے درمیان اشتراک کیا گیا) ہے۔
پی ایس بی کی ایک کمیٹی پیشہ ورانہ کھیلوں کے مقابلوں کے لیے نقد انعامات کا تعین کرے گی، جو پالیسی کے تحت درج نہیں ہیں۔ زیادہ سے زیادہ کیپ 2.5 ملین روپے دے گی۔ یہ نظرثانی شدہ پالیسی 2007 کی پالیسی کی متبادل ہو گی۔