26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج: بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کیخلاف درج مقدمات میں اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

بشریٰ بی بی کیجانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں عبوری ضمانتوں کی دائر درخواستوں کی سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی نے 9 مئی کے 23 مقدمات میں اے ٹی سی میں سرنڈر کردیا

عدالت نے 50 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے روز اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھیں۔

مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت کی چھٹی ہے، لہذا انہیں اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp