پی ٹی آئی کے مطالبات  بلیک اینڈ وائٹ میں آئے اس کا طریقہ کار بھی پوچھیں گے، رانا ثنا اللہ

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لے کر ہی مذاکراتی کمیٹی بنائی ہوگی، رانا ثنااللہ

نجی ٹیلیویژن پر گفتگو میں لیگی رہنما نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ نہ انھوں نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے اور نہ ہم ان کی ہر بات کو تسلیم کریں گے۔ مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا ہے جس میں دونوں فریقین کے لیے آسانی ہو۔

پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہوگا، میرا خیال ہے کہ 2جنوری کو  پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ آجائے گا۔

انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کہا  جب پی ٹی آئی کے مطالبات  بلیک اینڈ وائٹ میں آئیں گے تو ہم اس کا طریقہ کار بھی پوچھیں گے اور پھر ہم بھی لکھ کر دیں گے۔

مدارس رجسٹریشن بل

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قانونی ٹیم مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی

رانا ثنا اللہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے جو  مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں تو اس پر اعتراض نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp