26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی خودمختاری کو تحفظ ملا، سپریم کورٹ بار

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ایسے بیانات کو جوڈیشل کمیشن  کی منصفانہ کارروائی کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بلوچستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر ردعمل

ایک بیان میں صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا ہے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ کو 6 ماہ توسیع دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے جبکہ آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا بیان سیاسی مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اور آئینی بینچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ اور ایگزیکٹو کی مساوی نمائندگی ہے۔

مزید پڑھیے: آئینی ترمیم معاملے پر قاضی فائز عیسیٰ کا کردار منفی رہا، ایڈووکیٹ راحب بلیدی

صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی خودمختاری کو تحفظ ملا ہے اور اس کے خلاف ایسے بیانات کا مقصد عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

میاں رؤف عطا نے پاکستان بار کونسل پر زور دیا کہ غیر منتخب نمائندگان کی طرف سے ایسے بیانات پر کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 26ویں آئینی ترمیم اور اس کے تحت کیے گئے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز فلوریڈا میں کار حادثے کے بعد نشے میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار

شادی کی رات ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کی ضمانت منظور

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی بڑھتی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

چین کا پاکستان کی ٹیکسٹائل و لیدر صنعتوں کی اپ گریڈیشن میں تعاون کا اعلان

بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کردی

ویڈیو

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

ایران جنگ، 15نکات میں لڑائی کہاں ہوئی؟ ٹرمپ ہار ماننے کو تیار؟

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟